(سٹی42)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سوشل میڈیا پرمتحرک رہتے ہیں اور فینز کے ساتھ اپنی سرگرمیاں شئیر کرتے رہتے ہیں، سابق سٹار کی ایک ماضی کی تصوئر وائرل ہوئی جس پر مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے اور اپنی پسندیدگی کااظہار کیا جارہا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے مداح پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود ہیں،اپنے کرکٹ کے سنہری دور میں بیسٹمین کو کا سامنا جب سپیڈر سٹار شعیب اختر ہوتاتھا تو ہاتھ پاؤں پھول جاتے تھے، انڈین ٹیم کے لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کے چہرے پر یریشانی اور خوف طاری ہوجاتا تھا۔ شعیب کا شمار دنیا کے ان تیزرفتار بولرز میں ہوتا جن کو آج بھی لوگ دنیائے کرکٹ کا اچھے لفظوں میں یاد کرتی اور ان کے کلپز یوٹیوب پر بار بار دیکھتی ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے ماضی کی ایک تصویر مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پرشیئر کی ہے۔ تصویر اُس وقت کی ہے جب سابق کرکٹر نے انٹرنیشنل کرکٹ شروع کی تھی جبکہ تصویر میں شعیب اختر مائیک میں کسی سے گفتگو کرتے دکھائے دے رہے ہیں۔
تصویر شیئر کرتے ہوئے شعیب اختر نے لکھا کہ فیشن تو پھر ہر زمانے میں ہی ضروری تھا۔سابق کرکٹر نے کا مزید لکھا کہ ’یہ تصویر سال 1997 کی ہے، یہ میری انٹرنیشنل کرکٹ کا پہلا سال تھا۔ مداحوں سے سوال کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ کیا آپ میں سے کسی نے ’بیگی شرٹس‘ اور بڑے ’بکسوا‘ والے بیلٹس پہنے ہیں؟
علاوہ ازیں سابق کرکٹر نےتصویر کے ہیش ٹیگ میں کرکٹ اور راولپنڈی ایکسپریس بھی استعمال کیے۔صارفین کی جانب سے کمنٹس سیشن میں تبصروں کا سلسلہ جاری ہے اور تصویر کو خوب پسند بھی کیا جارہا۔
Fashion toh phir har zamanay main zaroori tha. This is from my first year in international cricket 1997.
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) October 3, 2020
Who all have been wearing baggy shirts & big buckled belts? #archives #RawalpindiExpress #Cricket pic.twitter.com/6be1A0Gk9U