چیئرمین پی سی بی کی زیرصدارت اجلاس،سٹیڈیمزکی اپ گریڈیشن پلان کاجائزہ لیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیرصدارت اہم اجلاس ،سٹیڈیمزکی اپ گریڈیشن پلان کاجائزہ لیاگیا جس پر محسن نقوی نے سٹیڈیمز کی اپگریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینےکی ہدایت جاری کردی۔
سٹیڈیم کی اپگریڈیشن پلان میں لاہور کا قذافی سٹیڈیم ،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اورراولپنڈی سٹیڈیم شامل ہیں۔اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے کہا جکہ سٹیڈیمزکی اپگریڈیشن کےکام میں پہلےہی تاخیرہو چکی ہے اب اس کام کو بلا تاخیر آگے بڑھایا جائے اور سٹیڈیمز کی فلڈ لائٹس کو تبدیل کرنے کے لیے تخمینہ لگایا جائے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت جاری کی گئیں جو کہ کمیٹی انفراسٹرکچر، ڈومیسٹک کرکٹ اورانٹرنیشنل کرکٹ کے ڈائریکٹرز پر مشتمل ہو گی۔کمیٹی انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی قواعدوضوابط کےتحت جلدبھرتی کےعمل کویقینی بنائیگی، کمیٹی انٹرنیشنل تینوں سٹیڈیمز میں عالمی معیار کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائے گی، سٹیڈیمز کے انکلوژرز میں مزید نشستیں لگائی جائیں گی،  شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئےہرنشت کانمبرہوگا۔ قذافی سٹیڈیم کے مین گیٹ کے دو اطراف انکلوژرز میں نشستوں کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سکور بورڈ اور لائیو سٹریم کیلئے سکرین تبدیل کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔