ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احتساب عدالتوں کے ججز کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد

احتساب عدالتوں کے ججز کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور ذوالفقار) لاہور ہائیکورٹ نے احتساب عدالتوں کے ججز کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق احتساب عدالت کے سابق جج نعیم ارشد کو انسداد دہشت گردی عدالت بہاولپور میں تعینات کر دیا گیا، جج مشتاق الہیٰ کو ڈی جی خان انسداد دہشت گردی عدالت کا جج مقررکیا گیا، جبکہ رانا ثناء اللہ کے کیس کی سماعت کرنیوالے سابق جج انسداد منشیات عدالت مسعود ارشد کو انسداد دہشت گردی عدالت ملتان تعینات کر دیا گیا۔

صارف عدالت سیالکوٹ کے جج شوکت کمال کو انسداد دہشت گردی راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں مذکورہ سیشن ججز کو 5 اکتوبر تک نئی تعیناتیوں کا چارج سنبھالنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer