ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پنجاب نے 14پولیس افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کردیئے

آئی جی پنجاب نے 14پولیس افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے چودہ پولیس افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کرد ئیے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے تقرری کے منتظر کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کو ایس ایس پی آپریشنزراولپنڈی، ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی سید علی اکبر شاہ کو ایس ایس پی آر آئی بی راولپنڈی ریجن، ایس پی انویسٹیگیشن خانیوال محمد ممتاز کو ایس پی سکیورٹی ڈویژن لاہورتعینات کر دیا۔ تقرری کے منتظر بہار احمد شاہ کو ایس پی انویسٹیگیشن خانیوال، جاوید احمد خان کو ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن ملتان، ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن ملتان عبدالقیوم کو ایس ایس پی آر آئی بی گوجرانوالہ ریجن اورایڈیشنل ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن لاہور عمران احمد ملک کو ایس پی انویسٹیگیشن گوجرانوالہ لگا دیا ہے۔

کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نےایس ڈی پی او نیو ملتان منور احمد کو ایس ڈی پی او صدر لیہ، ایس ڈی پی او پنڈی بھٹیاں محمد نواز کو اے ڈی آئی جی گوجرانوالہ ریجن، ایس ڈی پی او سمن آباد لاہور عبدالحمید کو ایس ڈی پی او پنڈی بھٹیاں، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم رحیم یار خان محمد جاوید اختر کو ایس ڈی پی او سٹی رحیم یار خان۔

 ایس ڈی پی او صادق آباد، حفیظ الرحمن کو ایس ڈی پی او گلبرگ اور تقرری کے منتظر محمد اویس ملک کو ڈی ایس پی پولیس ٹریننگ سکول فاروق آباد کی خالی آسامی پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے۔

Shazia Bashir

Content Writer