ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات کی بارش  اور برفباری کی پیش گوئی 

محکمہ موسمیات کی بارش  اور برفباری کی پیش گوئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ موسمیات نے  بارش  اور برفباری کی پیش گوئی  کردی 

آج رات موسم کی صورتحال  کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ جبکہ بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اورخطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش/ژالہ با ری ہو سکتی ہے۔ ملک کےدیگر وسطی/جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہے گا ۔ آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 03 ،اسکردو منفی 01 اوربابوسر میں 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بدھ کے روز موسم کی صورتحال  کے مطابق   اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے ۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ر ہے گا ۔ تاہم بالائی اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ر ہنے کا امکان ہے  ۔ مری، گلیات میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان  ہے ۔ سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان  ہے ۔

      کشمیر میں صبح کے اوقات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ  گلگت بلتستان میں صبح کے اوقات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔