سٹی 42: ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا ۔انٹربینک میں ڈالر 280.90 روپے سے کم ہوکر 280.87 روپے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے سستاہوکر 281.90 روپے کا ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ میں یورو 65 پیسے سستاہوکر 326.86 روپے کا ہوگیا ۔
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 86 پیسے اضافے سے 373.14 روپے کا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 5 پیسے بڑھ کر 75.50 روپے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 2 پیسے کمی سے 75.58 روپے پرآگیا۔