ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ون ڈے سیریز سے قبل جنوبی افریقن ٹیم کو دھچکا

ون ڈے سیریز سے قبل جنوبی افریقن ٹیم کو دھچکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل ہی جنوبی افریقا کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

 تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے جارح مزاج نوجوان بلے باز ڈیوالڈ بریوس کندھے کے پٹھوں میں کھنچاؤ کے باعث پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

 وہ ہفتے کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

 بریوس بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے پاکستان میں جنوبی افریقی میڈیکل ٹیم کے ساتھ بحالی کے عمل سے گزریں گے۔

 ون ڈے سیریز کے لیے ان کے متبادل کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔