ملک اشرف : آوارہ کتوں کیخلاف کارروائی اور جانوروں کی پیدائش کنٹرول پالیسی کا معاملہ،پالیسی کو معطل کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ، ہائیکورٹ نے پر حکومتِ پنجاب اور دیگر فریقین کو جواب جمع کرانے کیلئے 17 نومبر تک کی مہلت دے دی۔
یہ حکم جسٹس خالد اسحاق نے سیکرٹری وائی ڈی اے سمیت دیگر شہریوں کی جانب سے دائر مختلف درخواستوں پر سماعت کے دوران جاری کیا۔ عدالت میں سماعت کے موقع پر پنجاب حکومت کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت کو جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت درکار ہے، جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت 17 نومبر تک مہلت دے دی۔درخواستگزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ صوبے بھر میں آوارہ کتوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، جس کے باعث شہریوں پر کتوں کے حملوں کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ بعض شہری اپنی جانوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔