ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کی دھمکی آمیز پوسٹ

 ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کی دھمکی آمیز پوسٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ نے شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤںٹ پر ایک وائرل ہونے والی ویڈیو کو ری ٹویٹ کیا، ویڈیو میں خاتون وکیل کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو کے کیپشن میں علی ترین طنزیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ’ اگر پی سی بی مجھ پر پابندی لگانے کی کوشش کی تو میں جانتا ہوں کہ مجھے کس کی خدمات حاصل کرنی ہیں۔‘

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ملتان سلطانز کے درمیان فرنچائز اونرشپ کے معاملے پر کشیدگی جاری ہے۔ اس پر سوشل میڈیا صارفین بھی مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔

ایک صارف نے علی ترین کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگلا قانونی نوٹس یعنی آپ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر دھمکی دی ہے۔

شیخ آفتاب نے کہا کہ اگر آپ اس خاتون اپنا وکیل رکھنا چاہتے ہیں، تو آپ کو بین کرنا بالکل درست فیصلہ ہوگا۔