امانت گشکوری: سپریم کورٹ میں اے سی گیس پلانٹ پھٹ گیا، گیس پلانٹ پھٹنے سے سپریم کورٹ کی عمارت لرز اٹھی، 4 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام میں سپریم کورٹ کے اندر اے سی گیس پلانٹ میں دھماکہ ہوا، زور دار دھماکے کے باعث سپریم کورٹ کی عمارت لرز اٹھی۔
دھماکے سے 4 افراد زخمی ہوگئے، سپریم کورٹ بیسمنٹ کینٹین میں دھماکہ ہوا، دھماکے کے بعد وکلا اور سپریم کورٹ سٹاف سب باہر کھلی جگہ نکل آئے۔