ویب ڈیسک : لیگ سپنر یاسر شاہ نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا، پاکستانی کرکٹر کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ سے ملاقات کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے، پاکستان کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے کہا کہ میں اس سال ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیل رہا ہوں اور پی سی بی سے بات چیت کے بعد ریٹائر ہونے کی پوری کوشش کروں گا۔
ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ نے قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، انہوں نے آخری دو ٹی ٹونٹی میچ جیتے ہیں۔
ان سے پوچھا گیا کہ محمد رضوان کو ٹی ٹونٹی ٹیم سے ہٹا دیا گیا تھا جبکہ اب انہیں ون ڈے کی کپتانی سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔
یاسر شاہ نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان ٹیم کے لیے پرفارم کریں اور محمد رضوان بھی ایسا ہی کر رہے ہیں، تمام کھلاڑی اس کی حمایت کرتے ہیں۔
ٹیم سے باہر ہونے کے سوال پر قومی کرکٹر یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے، میری کارکردگی اچھی تھی، میں پہلے ان فٹ تھا اور وہ سوچ رہے تھے کہ میرے گھٹنے میں دوبارہ انجری ہوگئی ہے۔
تاہم میں نے انہیں بتایا تھا کہ اگر ایسا ہوتا تو فٹنس کی وجہ سے ڈراپ ہونے کی صورت میں میرا فٹنس ٹیسٹ لیا جاتا لیکن مجھے ایسی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔