ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ نون کا منشور،نمایاں افراد کو خط لکھ دیئےگئے

Irfan Siddiqi, Khwaja Saad Rafiq, PMLN, Manshoor, party manifesto of PMLN, Manifesto, Election 2023 Pakistan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان مسلم لیگ(ن) کی منشور کمیٹی کا ابتدائی اجلاس ہفتہ کے روز لاہور میں ہوا۔ 

سینیٹر عرفان صدیقی کی زیر صدارت اجلاس میں مسلم لیگ(ن) کے مرکزی راہنما خواجہ سعد رفیق اور بیرسٹر ظفر اللہ خان نے شرکت کی۔

 سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ  مسلم لیگ (ن) کا منشور روایتی منشور نہیں ہوگا،یہ  آئندہ پانچ سال کے لئے ایک جامع پالیسی اور حکمت عملی کی دستاویز ہوگا۔ 

منشور کمیٹی کے پہلے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے انتخابات 2024 کے منشور کی تیاری کے حوالے سے مختلف تجاویز پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس کے بعد رابطہ کرنے پر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ روایتی منشور نہیں ہو گا۔ تمام شعبوں کے نمایاں افراد اور تنظیموں سے رابطہ کرکے تجاویز لی جائیں گی۔ اس ضمن میں ہم خطوط لکھ رہے ہیں اور رابطہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا منشور آئندہ پانچ سال کے لئے ایک جامع پالیسی دستاویز اور حکمت عملی ہوگی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔