فخرزمان کے لئے ذکا اشرف کی جانب سے دس لاکھ روپے انعام

Fakhar Zaman, Babar Azam, PCB, Zaka Ashraf, Bangalore match, ICC World Cup, New Zeeland vs Pakistan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد: چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ  کمیٹی ذکاء اشرف نے فخر زمان کو فون  کر کے پاک نیوزی لینڈ میچ میں شاندار پرفارمنس پر 10 لاکھ روپے انعام دینے کااعلان کر دیا۔

ُقومی ہیرو فخر زمان کو فون کال کر کے پی سی بی کے سربراہ ذکا اشرف نے کہا، آپ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ۔

ذکا اشرف نے فخر زمان کی  بنگلور میں بارش سے پہلے126 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی پرفارمنس کو سراہا۔

ذکا اشرف نے آج کی شاندار پرفارمنس پر فخر زمان کے لیے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا اور کہا کہ مجھے امید ہے کے آپ آئندہ میچوں میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

واضح رہے کہ نیوز لینڈ کے ساتھ مشکل میچ میں فخر زمان کے ساتھ ساتھ کپتان بابر اعظم نے بھی ذمہ دارنہ بیٹنگ کی جس کی ٹیم کو اشد ضرورت تھی ۔انہوں نے 66 رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے۔تاہم بابر اعظم نے بھی فراخ دلی کے ساتھ جیت کا کریڈٹ فخرزمان کو دیا۔

سوشل پلیٹ فارمز پر  پاکستانی مداحوں کے ساتھ  کرکٹ کے غیر پاکستانی شائقین بھی آج فخر زمان کی عمدہ بیٹنگ کی بہت تعریف کر رہے ہیں۔ ان کی بیٹنگ کی خوبیوں کی تعریف و توصیف کرنے والوں میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کے شائقین کے ساتھ انڈیا اور بنگلہ دہش کے شائقین بھی پیش پیش ہیں۔