الیکشن2024؛ اہم ہدایات آ گئیں

Election2024, General Elections in Pakistan, City42, February8 General Election, PEMRA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: عام انتخابات 2024 کے حوالے سے اہم ہدایات آ گئیں۔ الیکشن2024؛ اہم ہدایات آ گئیں

پاکستان الیکٹرانک میڈیا اتھارٹی پیمرا نے انتخابات کے حوالے سے میڈیا کوریج ہدایات جاری کر دیں۔

 پیمرا کی گائیڈ لائنز میں ہدایت کی گئی ہے کہ عام انتخابات سے متعلق خبروں، تجزیوں، تبصروں اور پروگرامز میں ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

 پیمرا نے تمام نیوز چینلز کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے قیاس آرائیوں اور منفی رپورٹنگ سے گریز کیا جائے۔

پیمرا کا کہنا ہے کہ آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام شہریوں اور اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی معاونت کریں، ایسا کوئی مواد نشر نہ کیا جائے جس سے عام انتخابات سے متعلق شکوک و شبہات جنم لیں۔

 پیمرا نے مزید کہا کہ ایسا کوئی مواد نشر نہ کیا جائے جس سے کسی بھی طرح انتخابات کا انعقاد خطرے میں پڑے، سپریم کورٹ نے بھی اپنے فیصلے میں میڈیا کے کردار اور ذمہ داریوں کا ذکر کیا ہے، کوئی بھی مواد نشر کرتے وقت اس فیصلے کو مدنظر رکھا جائے۔