کیا پروفیسر اپنے ساتھیوں کو بچا پائے گا؟ منی ہائسٹ کا آخری ٹریلر ریلیز

Final Trailer release by
کیپشن: Money Heist
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آخر کار انتظار ختم ہوا۔ نیٹ فلکس کی مشہور سیریز منی ہائسٹ کے آخری سیزن  کے والیم ٹو کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

پاکستان سے لے کرافریقہ تک اور یورپ سے لے کر امریکہ اورمشرق وسطی تک ہرجگہ زوروشور سے تذکرہ ہے تو صرف منی ہائسٹ کا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نیٹ فلکس کی جانب سے پانچویں سیزن کے والیم ٹو کا ٹریلر شیئر کر دیا گیا ہے۔ شائقین کی جانب سے منی ہائسٹ کے والیوم ون کو خوب پسند کیا گیا تھا۔ سیزن فائیو ریلیز سے قبل ہی ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا تھا۔

والیم ون کا اختتام ایک ایسے موڑ پر ہوا جہاں پروفیسر کی ٹیم کی اہم کھلاڑی ٹوکیو نے اپنی جان دیتے ہوئے ٹیم کو بڑی تباہی سے بچایا۔ ٹوکیو کی موت نے نہ صرف ٹیم کے ساتھیوں کو اداس کیا بلکہ شائقین بھی صدمے میں رہے۔ لیکن اب ایک بار پھر پروفیسر اپنے نئے اور ناقابل شکست منصوبوں کے ساتھ اپنے ساتھیوں کو بچانے آرہا ہے۔ منی ہائسٹ سیزن فائیو کا پہلا والیوم 3 ستمبر کو ریلیز کیا گیا تھا جبکہ دوسرا اور آخری والیوم 2 3 دسمبر کو دکھایا جائے گا۔ منی ہائسٹ کو اب تک 18 لاکھ 4 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔