ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں کالعدم تنظیم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی نظربندی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے حافظ سعد رضوی کی درخواست غیر موثر قرار دے کر مسترد کردی۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے حافظ سعد رضوی کے چچا امیر حسین کی درخواست پر کالعدم تنظیم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی نظربندی کے خلاف کیس کی سماعت کی۔عدالت نے حافظ سعد رضوی کی درخواست غیر موثر قرار دے کر مسترد کردی۔
سعد رضوی کے چچا کے وکیل برہان معظم ملک نے بتایا کہ ہماری درخواست غیر موثر ہو چکی ہے، عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں دلائل مانگے تھے ۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔