شہریار منور کی دپیکا پڈوکون کیساتھ تصاویر وائرل

شہریار منور کی دپیکا پڈوکون کیساتھ تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گارڈن ٹائون (سٹی42) پاکستان کے معروف اداکار شہریار منور اور بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ایک ساتھ  لی گئیں  تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر سے متعلق کہا جارہا ہے کہ دونوں نے گزشتہ ہفتے کے اختتام پر دبئی میں کسی مقام پر ڈنر کیا ہے، وائرل ہونے والی  تصاویر میں دپیکا پڈوکون کو سیاہ رنگ کا لباس پہنے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ شہریار منور نے نیلے رنگ کی شرٹ اور سفید جینس پہنی ہوئی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر سے متعلق شہریار منور نے کوئی بیان جاری نہیں کیا، شہریار منور اور دپیکا پڈوکون حال ہی میں دبئی میں ہونے والے 'فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورس ایوارڈز' کی تقریب میں شرکت کی تھی، جس میں متعدد پاکستانی و بھارتی شوبز شخصیات نے شرکت کی تھی۔

مذکورہ ایوارڈز تقریب میں پاکستانی و بھارتی شوبز شخصیات کے علاوہ مشرق وسطی ممالک کے اداکاروں و گلوکاروں نے بھی شرکت کی تھی، شہریار منور نے اپنی شارٹ فلم 'پرنس چارمنگ' کے لیے فلم فیئر ایوارڈ کا اعزاز حاصل کیا تھا، خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ شہریار منور اور دپیکا پڈوکون کی وائرل ہونے والی یہ تصویر انہی ایوارڈز کی تقریب کے بعد کی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer