ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی کرکٹ کمیٹی مذاق بن گئی

پی سی بی کرکٹ کمیٹی مذاق بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: پی سی بی کرکٹ کمیٹی مذاق بن کر رہ گئی۔ کمیٹی کے تمام اراکین دہری ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق ملک میں کرکٹ کی بہتری کے لئے تجاویز تیار کرنے کے لئے بنائی جانے والی پی سی بی کرکٹ کمیٹی مذاق بن کر رہ گئی۔ کمیٹی کے تمام اراکین دہری ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ کمیٹی کے چیئرمین اقبال قاسم کو مستعفی ہوئے دو ماہ سے زائد کا عرصہ ہونے کے باوجود ابھی تک نئے چیئرمین کا تقرر نہ ہو سکا۔

 

سابق کپتان وسیم اکرم کمیٹی کے رکن ہونے کے ساتھ بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے لیے کمنٹری کررہے ہیں جبکہ سابق ٹیسٹ اوپنرعلی عروج نقوی کمیٹی کے رکن ہونے کے ساتھ پی سی بی میچ ریفری ہیں۔ پی سی بی نے حال علی عروج نقوی کا نام حال ہی میں آئی سی سی میچ ریفری کے لئے بھجوایا ہے۔

 

ٹیسٹ فاسٹ باؤلرعمر گل کرکٹ کمیٹی کے رکن ہونے کے ساتھ بلوچستان کی ٹیم میں شامل ہیں۔ کمیٹی کی ویمن رکن قومی خواتین ٹیم کی سابق کپتان عروج ممتاز خان ویمن چیف سلیکٹر اور ویمن ونگ میں ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام کرکٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کے لئے مختلف سابق کرکٹرز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer