شادی ہالزمالکان اینٹی کرپشن کے ریڈار پر

شادی ہالزمالکان اینٹی کرپشن کے ریڈار پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی ) صوبائی حکومت کی اراضی پر شادی ہالز اور مارکیاں بنانے والے اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے، اینٹی کرپشن نے موضع ہربنس پورہ کے پٹواری اعجاز حسین کو سرکاری اراضی پر قائم ڈیرہ مارکی، تاج پیلس، مدنی مارکی سمیت 9 بڑی مارکیوں اور شادی ہالز کے ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔      

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن کو اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ ہربنس پورہ میں سرکاری رقبہ پر شادی ہالز اور مارکیاں قائم کرلی گئی ہیں- ہربنس پورہ میں صوبائی حکومت کی اراضی پر شادی ہالز اور مارکیاں بنانے والوں کے خلاف اینٹی کرپشن نے انکوائری شروع کردی ہے-

اینٹی کرپشن لاہور ریجن A نے سورس رپورٹ پر غیرقانونی شادی ہالز اور مارکیز کی فہرست مرتب کرکے سورس رپورٹ پر کارروائی کا آغاز کیا ہے- موضع ہربنس پورہ کے پٹواری اعجاز حسین کو سرکاری اراضی پر تعمیرات کی انکوائری میں ریکارڈ کےہمراہ 7نومبر کو طلب کرلیا گیا ہے- ڈیرہ مارکی ، نواب پیلس, الرحمن شادی ہال ، مدنی مارکی ، منیرمارکی کا ریکارڈ اور ثبوت ملکیت بھی اینٹی کرپشن نے طلب کرلیا ہے-

پیراڈائز شادی ہال ،السعود شادی ہال ، تاج پیلس ، قصر شاہی کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے- ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اراضی پر تعمیر ہونے والے شادی ہالز اور مارکی مالکان کی پشت پناہی پی ٹی آئی کے ایک رہنما کررہے ہیں- اینٹی کرپشن نے صوبائی حکومت کی اراضی پر تعمیر ہونے والے شادی ہالز، مارکیز کے مالکان کے نام بھی تحریری طور پر مانگ لیے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer