ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس سروس آف پاکستان کے 15 سینئر افسران کے تقرر و تبادلے

پولیس سروس آف پاکستان کے 15 سینئر افسران کے تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پولیس سروس آف پاکستان کے 15 سینئر افسران کے تقرر و تبادلے، پولیس سروس گریڈ 21 کے بی اے ناصر سینئر جوائنٹ سیکرٹری ریلوے تعینات او ایس ڈی، ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد ڈی آئی جی محمد سعید کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد۔

پولیس سروس گریڈ 20 کے محمد سعید خیبرپختونخواہ میں تعینات تھے۔ ڈی آئی جی اختر حیات کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد، گریڈ 20 کے اختر حیات خیبرپختونخواہ میں تعینات تھے۔ تقرری کے منتظر ڈی آئی جی شوکت عباس کی خدمات خیبر پختونخواہ حکومت کے سپرد، ایس ایس پی طاہر ایوب کی خدمات خیبر پختونخواہ سے ایف آئی اے کے سپرد، طاہر ایوب پولیس سروس گریڈ 19 کے افسر ہیں۔

ایس ایس پی لیاقت علی ملک کی خدمات خیبر پختونخواہ حکومت کے سپرد پولیس سروس گریڈ 19 کے لیاقت علی ملک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے۔ پولیس سروس گریڈ 20 کے محمد اختر عباس جوائنٹ سیکرٹری انسانی حقوق ڈویژن تعینات، پولیس سروس گریڈ 20 کے ذوالفقار حمید کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد۔

پولیس سروس گریڈ 20 کے رائے بابر سعید کی خدمات خیبرپختونخواء حکومت کے سپرد، پولیس سروس گریڈ 19 کے ذیشان اصغر کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد، پولیس سروس گریڈ 20 کے ہمایوں بشیر تارڑ کی خدمات خیبرپختونخواء حکومت کے سپرد۔ پولیس سروس گریڈ 20 کے محمد انکسار خان افغان کی خدمات فرنٹیئر کانسٹیبلری کے سپرد، فرنٹیئر کانسٹیبلری میں تعینات پولیس سروس گریڈ 20 کے عبدالجبار کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت،

پولیس سروس گریڈ 19 کے منصور الحق رانا ڈپٹی سیکرٹری ریاست وسرحدی امور ڈویژن تعینات، منصور الحق رانا خیبرپختونخواء حکومت میں تعینات تھے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔ 

Shazia Bashir

Content Writer