ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے 9 بڑے ہسپتالوں کے ایم ایس تبدیل

پنجاب کے 9 بڑے ہسپتالوں کے ایم ایس تبدیل
کیپشن: City42 - Hospitals, MS, Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) حکومت پنجاب نے سروسز پی آئی سی سمیت نو ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے ٹیچنگ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کی خالی سیٹوں پر تعیناتی کیلئے انٹرویوز کا عمل مکمل کرنے کے بعد نو ہسپتالوں کے نئے ایم ایس صاحبان کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر محمد امیر کو تبدیل کرکے ایم ایس پی آئی سی، پی آئی سی کے قائم مقام ایم ایس ڈاکٹر سید قمبر ضیاء کو تبدیل کرکے ایم ایس سروسز ہسپتال تعینات کر دیا ہے۔

 شاہدرہ ہسپتال سے ڈاکٹر منیر احمد غوری کو تبدیل کرکے ایم ایس مزنگ ہسپتال، ڈاکٹر نور محمد کو ایم ایس میاں منشی ہسپتال تعینات کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایم ایس ڈی ایچ کیو جھنگ ڈاکٹر حبیب احمد کو تبدیل کرکے ایم ایس چلڈرن ہسپتال فیصل آباد، ڈاکٹر ناصر محمد کو ایم ایس انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے، ڈاکٹر طارق مسعود خان نیازی کو ایم ایس بینظیر بھٹو شہید ہسپتال راولپنڈی ، ڈاکٹر شعیب خان کو ایم ایس راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور ڈاکٹر سہیل انجم بٹ کو ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer