(ملک عبدالرحمان) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے قریبی ساتھی اور رکن اسمبلی عبدالغنی آفریدی اسمبلی عملے پر برہم ہو گئے۔غیر متعلقہ شخص کو داخل کی اجازت نا ملنےپر صورتحال کشیدہ ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے گیٹ پر موجود عملے نے عبدالغنی آفریدی رکن کے پی کے اسمبلی کے ہمراہ آنے والے ایک غیر متعلقہ شخص کو اسمبلی ہال میں داخل ہونے سے روک دیا۔ جس پر رکن اسمبلی سخت برہم ہو گئے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ غیر متعلقہ شخص کو داخل کی اجازت نا ملنےپر صورتحال کشیدہ ہو گئی۔اس واقعے کے بعد رکن صوبائی اسمبلی عبدالغنی آفریدی نے فون پر ایک گھنٹے کے اندر متعلقہ اہلکار کو معطل کرنے کا “حکم” جاری کیا۔
