ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں ریکارڈ اضافہ، گزشتہ ماہ 6 لاکھ سے زائد کا اجرا

ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں ریکارڈ اضافہ، گزشتہ ماہ 6 لاکھ سے زائد کا اجرا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں گزشتہ ماہ 6 لاکھ 18 ہزار سے زائد لائسنس جاری کیے گئے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کی بڑی تعداد نے لائسنسنگ کے عمل میں حصہ لیا، جو قوانین کی بڑھتی ہوئی پاسداری کو ظاہر کرتا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق، 2 لاکھ 9 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیا، جبکہ 2 لاکھ 2 ہزار سے زائد افراد نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوایا۔ اس کے علاوہ 2 لاکھ 3 ہزار شہریوں نے اپنے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی۔

ترجمان نے بتایا کہ 1600 سے زائد شہریوں نے اپنے گم شدہ لائسنس دوبارہ حاصل کیے، جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ بھی جاری کیے گئے۔ مزید برآں، ایک لاکھ 26 ہزار سے زائد شہریوں نے آن لائن لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا، جو ڈیجیٹل نظام کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا قانوناً جرم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانوں اور سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے فوراً بعد اپنا ای-ڈرائیونگ لائسنس ڈاؤن لوڈ کر لیں تاکہ ضرورت کے وقت اسے آسانی سے پیش کیا جا سکے۔