ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب میں جمعے تک طوفانی بارشوں کا امکان

سعودی عرب میں جمعے تک طوفانی بارشوں کا امکان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے مملکت کے بیشتر علاقوں میں جمعے تک بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

 سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قومی مرکز کے ایکس اکاونٹ پر بیان میں کہا گیا کہ ’عسیر، جازان، الباحہ، مکر مکرمہ، ریاض، قصیم، حائل، مدینہ منورہ، تبوک، الجوف، الشرقیہ اور حدود الشمالیہ بارش کی زد میں رہیں گے۔

 بیان کے مطابق سیلابی صورتحال، ژالہ باری، تیز ہوائیں چلنے اور ساحلی مقامات پر اونچی لہروں کا بھی امکان ہے۔

 شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا گیا ہے کہ ویب سائٹ، سوشل میڈیا اور انوا ایپلی کیشن کے ذریعے متوقع موسمی صورتحال کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹس اور انتباہات پرعمل کریں۔

 علاوہ ازیں موسمیات کے قومی مرکز نے  بدھ تک حدود الشمالیہ کے علاقوں میں درجہ حرارت میں کمی کا بھی امکان ظاہر کردیا ہے۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer