ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 معروف اداکارہ نمرہ خان نے دوسری شادی کر لی،دلہا کون؟  

 معروف اداکارہ نمرہ خان نے دوسری شادی کر لی،دلہا کون؟  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:معروف پاکستانی اداکارہ نمرہ خان نے  دوسری شادی کر لی، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

نمرہ خان کے انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز ہیں، انہوں نے اپنی شادی کی خبر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے شیئر کی ہے۔

 اداکارہ نے پیرس میں ہونے والی اپنی شادی کی ایک تصویر پوسٹ کی ، جس میں وہ گلابی لباس میں ملبوس دکھائی دیں جبکہ ان کے شوہر گرے سوٹ میں نظر آئے، تاہم انہوں نے اپنے شوہر کا چہرہ ظاہر نہیں کیا ۔

اداکارہ نے ایفل ٹاور کے سامنے لی گئی اپنی تصویر کے ساتھ ایک خوبصورت کیپشن بھی شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ یہ کہانی اللّٰہ نے ہماری ملاقات سے بہت پہلے لکھ دی تھی، آج اس کا آغاز ہے اور بہت کچھ ابھی باقی ہے، یہ ایک خوبصورت شروعات ہے جو اللّٰہ کی برکت سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ نمرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل انہوں نے 2020  میں راجہ افتخار سے شادی کی تھی، تاہم یہ رشتہ زیادہ دیر نہ رہ سکا اور چند ماہ بعد ختم ہو گیا۔