ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، ہزاروں گاڑیوں کے خلاف کارروائی

 ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، ہزاروں گاڑیوں کے خلاف کارروائی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر انفورسمنٹ مہم جاری ہے، جس کے دوران شہریوں کو قوانین کی پابندی یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 17 ہزار 348 گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ خطرناک ڈرائیونگ پر 7 ہزار 188 موٹر سائیکلوں کو تھانوں میں بند کر دیا گیا، جبکہ لین لائن کی خلاف ورزی پر 4 ہزار 132 ڈرائیورز کے خلاف ایکشن لیا گیا۔

ٹریفک بہاؤ میں خلل ڈالنے والے 78 موٹر سائیکل سواروں اور 87 کم عمر ڈرائیورز کو چالان جاری کیے گئے۔ اسی طرح ون وے کی خلاف ورزی پر 1 ہزار 224 موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی گئی، جبکہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرنے والے 213 افراد کو بھی جرمانے کیے گئے۔

مزید برآں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے 4 ہزار 910 افراد کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔

حکام کے مطابق ماڈل روڈز پر سیف سٹی کیمروں اور لائیو مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ خلاف ورزیوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔

سی ٹی او سید عبدالرحیم شیرازی نے ڈویژنل ایس پیز اور سرکل افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود نگرانی میں کریک ڈاؤن کو یقینی بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر اور محفوظ بنایا جا سکے۔