ابوبکر ارشاد:صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین سے چین کی متعدد سرمایہ کار کمپنیوں کے حکام کی ملاقات، ملاقات میں پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت کی گئی۔
چینی سرمایہ کاروں نے سولر انرجی ، ای وی سیکٹر ،فارماسیوٹیکل و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کا عندیہ دیا، چینی سرمایہ کار کمپنیاں پہلے مرحلے میں اسمبلنگ کرےگی۔
دوسرے مرحلے میں مینوفیکچرنگ اور تیسرے مرحلے میں ٹیکنالوجی ٹرانسفر کریں گی، چین کی سرمایہ کار کمپنیاں مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ جوائنٹ وینچر بھی کریں گی۔
چینی کمپنیاں پیداواری عمل بارے تربیت کی فراہمی کیلئے پنجاب میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر بنائیں گی،چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ گزشتہ 1سال میں 200سے زائد غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں سے مل چکا ہوں ۔