ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: سی سی ڈی سے مقابلے، ڈکیت گینگ کا سرغنہ سمیت 1 ڈاکو ہلاک

لاہور: سی سی ڈی سے مقابلے، ڈکیت گینگ کا سرغنہ سمیت 1 ڈاکو ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فاران یامین : لاہور میں سی سی ڈی سے مقابلے ، سبزہ زار اور کاہنہ میں 2ڈاکو ہلاک ، ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا، ہلاک ملزم پولیس کو ڈکیتی سمیت سنگین جرائم میں مطلوب تھا،کاہنہ میں بھی پولیس مقابلے کے دوران ڈکیت گینگ کا سرغنہ ہلاک ہوگیا۔

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اقبال ٹاؤن (AVLS) کا ڈکیت اور وہیکل سنیچنگر کے خلاف گھیرا تنگ، خطرناک ڈکیت اور وہیکل سنیچر گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا،  ترجمان سی سی ڈی کا کہنا تھا کہ پولیس مقابلے کے دوران خطرناک ملزم طاہر عرف کانا ہلاک ہو گیا۔

ملزم پولیس کو ڈکیتی اور وہیکل سنیچنگ سمیت بہت سے سنگین جرائم میں مطلوب تھا، سی سی ڈی ٹیم نے تھانہ سبزہ زار کی حدود میں برائے چیکنگ مسروقہ وہیکلز و گرفتاری اشتہاری مجرمان ناکہ بندی کی تھی ۔

پولیس ٹیم نے موٹر سائیکل سوار دوکس کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا، پولیس کے روکنے پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کا تعاقب کیا گیا ، کچھ فاصلے پر موٹر سائیکل گرنے پر ایک کس زخمی ہوگیا جبکہ دوسرے ساتھی نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ۔

بعد از جامعہ تلاشی و پڑتال سی آر او ریکارڈ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت طاہر عرف کانا کے نام سے ہوئی، ہلاک ہونے والا ملزم طاہر کانا لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔

ہلاک ملزم کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا ، دیگر مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

 اس کے علاوہ ترجمان کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے مطابق خطرناک ڈکیت گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا، پولیس مقابلے کے دوران خطرناک اشتہاری محمد عدیل ہلاک ہوا۔

ملزم پولیس کو پولیس مقابلہ،ڈکیتی سمیت بہت سے سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔

 ترجمان کا کہنا تھا کہ سی سی ڈی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر تھانہ کاہنہ کی حدود میں اشتہاری کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا، پولیس پارٹی کے پہنچنے پر ملزم محمد عدیل اور اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس مقابلے کے دوران شدید زخمی ملزم محمدعدیل ہسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

ملزم کچھ عرصہ قبل فیصل آباد کے علاقہ ستیانہ میں پولیس مقابلہ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا، ملزم اور اسکے ساتھی گھروں میں داخل ہو کر معصوم بچوں اور گھر کی خواتین الگ کمروں میں یرغمال بنا لیتے تھے۔

ہلاک ملزم محمدعدیل لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں اشتہاری اور ریکارڈ یافتہ تھا۔