ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاک پر کروڑوں ڈالر کا جرمانہ عائد

ٹک ٹاک پر کروڑوں ڈالر کا جرمانہ عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو آئرلینڈ میں بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ گیا، ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن (DPC) نے کمپنی پر 60 کروڑ ڈالر کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔

ڈی پی سی کے مطابق ٹک ٹاک نے یورپی اکنامک ایریا (EEA) کے صارفین کا ڈیٹا چین منتقل کیا جو کہ یورپی یونین کے جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن (GDPR) قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

فیصلے کے تحت ٹک ٹاک کو آئندہ چھ ماہ کے اندر اپنی ڈیٹا پروسیسنگ کو جی ڈی پی آر قواعد سے ہم آہنگ کرنا ہوگا، بصورت دیگر کمپنی کی چین کو ڈیٹا منتقلی مکمل طور پر روک دی جائے گی۔

ابتدائی طور پر ٹک ٹاک کا موقف تھا کہ ای ای اے صارفین کا ڈیٹا چین میں محفوظ نہیں کیا جا رہا، تاہم فروری میں انکشاف ہوا کہ کچھ صارفین کا ڈیٹا چینی سرورز پر اسٹور کیا گیا۔ بعد ازاں کمپنی نے ڈی پی سی کو آگاہ کیا کہ متعلقہ ڈیٹا حذف کر دیا گیا ہے۔