ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں آج بارش ہو سکتی ہے

Weather update, Lahore weather, Rain forecast, thunderstorm forecast, City42
کیپشن: بظاہر ایسا دکھائی دیتا ہے کہ بادل تو رہیں گے لیکن بارش کی ایک لہر سی بس لپک جھپک آئے گی اور گزر جائے گی۔  آج بادلوں سے اس سے زیادہ کچھ مل جائے تو اسے لہوریوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہی سمجھا جائے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم عظمت:    لاہور میں آج  بارش ہو سکتی ہے۔

یہ بارش تھنڈر سٹارم لانے والے بادلوں کی لاہور کے قرب و جواب میں آمد سے ہو گی۔

 میٹ  ڈیپارٹمنٹ نے  پہلے فورکاسٹ کر رکھی ہے کہ چار مئی تک ملک میں بارشیں ہوں گی اور ژالہ باری بھی ہو گی۔ آج سبح لاہور میں ژالہ پڑنے کا تو کوئی خدشہ نہیں تاہم کچھ گرج چمک اور کچھ بارش ضرور ہو پائے گی۔

لاہور کے موسم پر نظر رکھنے والے موسم کے سٹوڈنٹس نے بتایا  ہی کہ آج صؓح لاہور میں بادل بھی ہوں گے اور  یقیناً بارش بھی ہو گی۔ لہوریوں کا آج اتوار کو چھٹی کا دن ٹھنڈا گزرے گا۔ 

کل ہفتے کا دن بھی لاہور میں معتدل موسم کادن تھا۔ گرمی تھی لیکن قابلِ برداشت، ٹمپریچر  دوپہر کو  33 ڈگری سیلسئیس تک رہا اور سہ پہر کو اس سے بھی کم ہو گیا۔ 

آج لاہور کی صبح!

سورج نکلنے سے پہلے آج صبح لاہور میں مہیں خنکی لئے ہوئے وہ ہوا چلے گی جسے شاعر بادِ نسیم کہتے ہیں۔ صبح چھ بجے سورج نکلے گا تو کچھ دیر کے لئے ضرور دکھائی دے گا، پھر بادل بڑھیں گے اور سورج کو ڈھانپ لیں گے۔ بعض علاقوں میں صبح کے ابتدائی  لمحات میں ہی بارش کے چھینٹے پڑ سکتے ہیں اور بعض علاقوں میں صبح دس بجے کے لگ بھگ بوندیں ٹپک سکتی ہیں۔ بارش کا امکان رات تک رہے گا۔