ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا طلباء و طالبات کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان  

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے گلگت بلتستان کے ہونہار طلباء و طالبات کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کر دیا۔

 نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے گو رنر گلگت  بلتستان سید مہدی شاہ نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ سے گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات کو جدید ٹیکنالوجی کے مطابق اپنی تعلیمی سرگرمیوں اور ریسرچ میں مدد ملے گی، پنجاب حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔

 گورنر گلگت بلتستان نے طلباء و طالبات کے لیے لیپ ٹاپ دینے کے اعلان کا خیرمقدم  کیا اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ گورنر گلگت بلتستان نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت دی۔