ویب ڈیسک: برطانوی پاکستانی چاہت فتح علی خان جو حال ہی میں اپنے گانے کی ویڈیوز کے لیے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے، وہ پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر تھے۔
چاہت فتح علی خان جن کا اصل نام کاشف رانا ہے وہ اپنے منفرد انداز میں گانے کی وجہ سے اکثر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں، گلوکار قائداعظم ٹرافی کے1983 اور 1984کے سیزن میں لاہور کی ٹیم کا حصہ تھے۔انہوں نے دو فرسٹ کلاس میچ کھیلے جس میں انہوں نے تین اننگز میں 16 رنز بنائے۔بعد ازاں وہ بہتر مستقبل کی تلاش میں برطانیہ چلے گئےاور وہاں 12 سال تک کلب کرکٹ بھی کھیلی۔
گزشتہ سال کاشف رانا ’ چاہت فتح علی خان‘ کے نام سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے، ان کے ایک تفریحی گانے کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔
Chahat Fateh Ali Khan's
— Chahat Fateh Ali Khan (@chahat_fateh) February 23, 2023
Dum Mast Kalandar
( released ) pic.twitter.com/iVg5eSfPOs
رواں سال کے آغاز میں انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے لیے بھی ایک گانا گایا۔
انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید اسکول میں ان کی کپتانی میں کھیلتے تھے۔
چاہت فتح علی خان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کا کافی مذاق بھی اُڑایا گیا۔