ڈاکٹر سہیل سلیم کی کرکٹ میں واپسی متوقع

 ڈاکٹر سہیل سلیم کی کرکٹ میں واپسی متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے ڈاکٹر سہیل سلیم کی کرکٹ میں  واپسی کا امکان  ظاہر کردیا۔

ذرائع کے مطابق چیف میڈیکل آفیسر کی موجودگی میں پی سی بی نے ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز کا عہدہ متعارف کرادیا جس کے لیے  ڈاکٹر سہیل سلیم ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز کے عہدے پر واپس آ سکتے ہیں۔ڈاکٹر سہیل سلیم کی پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ 

پی سی بی نے ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز سمیت 6 عہدوں کے لیے اشتہار جاری کردیا ہے، سکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن کے کنسلٹنٹ ، ڈائریکٹر اور جی ایم کے لیے بھی اشتہار دیا گیا ہے، اس کے علاوہ منیجر سکیورٹی سینئر منیجر اینٹی کرپشن کے لیے بھی اشتہار جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر سہیل سلیم احسان مانی کے دور میں ہیڈ آف میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے عہدے سے الگ ہو گئے تھے،  ان کے پی ایس ایل میں کووڈ پروٹوکولز کی خلاف ورزیوں کے معاملے پر بورڈ سے اختلافات پیدا ہو گئے تھےجس کے بعد ڈاکٹر نجیب سومرو کو اگست 2021 میں چیف میڈیکل آفیسر مقرر کیا گیا تھا.