واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں بڑی تبدیلی

واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر میں بڑی تبدیلی
کیپشن: WhatsApp
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  واٹس ایپ انتظامیہ نے صارفین کی سہولت کےلیے کانٹیکٹ لسٹ میں شامل افراد کے اسٹیٹس اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے کیلئے زبردست فیچر متعارف کروانے پر کام شروع کردیا ہے۔

میٹا کی زیر ملکیت کام کرنے والی دنیا کی مقبول ترین پیغام رساں ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ جلد ہی صارفین کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کرانے جارہا ہے جس کی مدد سے صارفین کانٹیکٹ لسٹ کے اسٹیٹس اپ ڈیٹ پر نظر رکھ سکیں گے۔واٹس ایپ کا نیا فیچر بلکل انسٹاگرام کی طرح ہوگا اور اس فیچر کی مدد سے صارفین دوران چیٹ ہی کانٹیکٹ لسٹ میں شامل نمبرز پر اپ ڈیٹ کیے گئے اسٹیٹس کو بھی دیکھا جاسکے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ نے ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا جس میں جس میں دوران چیٹ ہی کانٹیکٹ لسٹ میں شامل نمبرز پر اپ ڈیٹ کیے گئے اسٹیٹس کو بھی دیکھا جاسکے گا اور اسٹیٹس دیکھنے کےلیے پروفائل پک پر کلک کرنے سے ان کا اسٹیٹس دیکھنے کی اجازت دے گا۔واضح رہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ نےفی الحال نئے فیچر کو متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر