عید پر 9 چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

Eid holidays 2021 Pakistan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر:پنجاب حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان،عید کی چھٹیاں دس سے پندرہ مئی تک ہوں گی۔ ملازمین ہفتہ اوراتوار کی چھٹی ملا کر 9چھٹیاں انجوائے کریں گے، نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے عید پر دس مئی سے پندرہ مئی تک چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،عملی طورپر 8 مئی سے 16 مئی تک چھٹی ہوگی۔ 8 مئی کی ہفتہ اتوار کی چھٹی شامل کرنے کے بعد عید پر نو چھٹیاں ہوں گی۔

عید الفطر پرکتنی چھٹیاں، حتمی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

قبل ازیں این سی او سی کی سفارش پر اور وزیراعظم پاکستان کی اجازت سے وزارت داخلہ نے عید کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، ترجمان وزارت داخلہ کا کہناہے کہ عید کے لئے 10مئی سے 15مئی تک عید کی چھٹیاں ہوں گی، عید کی ایس او پیز پہلے ہی جاری کی چکی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے پنجاب میں لاک ڈاؤن توسیع کی گئی جس کے باعث رواں سال عیدالفطر  بھی سادگی کے ساتھ منائی جائے گی،اس بار عیدالفطر پر چھٹیوں کے حوالے سےمختلف چہ مگوئیاں کی جاری ہیں کہ 6 ہوں گی،7 ہوں گی، سوشل میڈیا پر ایک نوٹی فکیشن بھی گردش کررہا تھا جس میں بتایاگیا کہ عیدالفطر کی چھٹیاں 13 سے 17 مئی تک ہوں گی،وزارت داخلہ ن نے اس ںوٹی فکیشن بارے وضاحت بیان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایسا کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا،سوشل میڈیا پر جاری ہونے والا  ںوٹی فکیشن جعلی ہے۔

عید الفطر پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟فواد چودھری نے بتادیا

ترجمان وزارت داخلہ نے اپنےبیان میں کہا کہ این سی او سی کی سفارش پر اور وزیراعظم پاکستان کی اجازت سے عید کی چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کیاجارہا ہے،عید کے لئے 10مئی سے 15مئی تک عید کی چھٹیاں ہوں گی، ترجمان وزارت داخلہ کاکہناتھا کہ عید کی ایس او پیز پہلے ہی جاری کی چکی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer