ہفتے کے روز بینک کھلے رہیں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا

ہفتے کے روز بینک کھلے رہیں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا
کیپشن: State bank of Pakistan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اسٹیٹ بینک کے مطابق ہفتے 8 مئی کو بینکس کھلے رہیں گے، ہفتہ 8 مئی کو بینکس اور مالیاتی ادارے کھلے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کے صدور کو ہدایت جاری کردیں۔ 10 سے 15 مئی تک عید تعطیلات پر عوامی ضروریات کے پیش نظر ہفتہ 8 مئی کو بینکس کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہفتہ 8 مئی کو بینکس صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر   بینکوں کے اوقات کار تبدیل کئےگئےتھے، نجی کمرشل بنک سوموار سے جمعرات تک صبح 9 سے دوپہر 2بجے تک کھلے رہیں گے، نجی کمرشل بنکوں میں پبلک ڈیلنگ دوپہر 1بجےتک ہوگی۔  جمتعہ المبارک کے روز نجی کمرشل بنک صبح 9 سے دوپہر1 بجے تک کھلے رہیں گے،  جمعہ کے روز بنکوں میں کھاتہ داروں کے ساتھ لین دین 12:30 تک ہوگا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer