برائلر گوشت کی قیمت میں پھر اضافہ کر دیا گیا

برائلر گوشت کی قیمت میں پھر اضافہ کر دیا گیا
کیپشن: broiler
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید )برائلر گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے،مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق  برائلر گوشت کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پہلے ہی نالاں نظر آ رہے تھے اب ایک بار پھر سے  مرغی کے گوشت کی قیمت میں تین روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد مرغی کا گوشت  374روپے سے بڑھ کر 377 روپے فی کلو ہو گیا۔زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 252روپے جبکہ پرچون ریٹ 260روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔فارمی انڈے 136 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ برقرار ہے ،انڈوں کی پیٹی 3960 روپے کی ہو گئی۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا تھا جس کے بعدمرغی کا گوشت 364 سے بڑھ کر374 روپے فی کلو ہو گیا تھا۔رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہریوں نے پنجاب حکومت سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں  کمی لانے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف شہری پھٹ پڑے ہیں اورشہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہیں اب برائلر گوشت کی قیمت بھی شہریوں کی پہنچ سے باہر  ہو چکی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہےاگر یہی صورتحال رہی تو نوبت فاقوں تک پہنچ جائے گی کیونکہ پہلے ہی گندم کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آٹے کا تھیلا بہت مہنگا ہو گیا ہے۔