وسیم اکرم کی نسیم شاہ کے ساتھ جوڑی بنانے کی خواہش

وسیم اکرم کی نسیم شاہ کے ساتھ جوڑی بنانے کی خواہش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)  قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے نوجوان فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ کے ساتھ جوڑی بنانے کی خواہش ظاہر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ماضی کے کھلاڑیوں کے ساتھ ان دنوں پیٹرکٹ بنانے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے جس میں شائقین کرکٹ کے علاوہ کرکٹرز بھی حصہ لے رہے ہیں۔سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان نے بھی ماضی اور مستقبل کے بولروں کے ساتھ اپنے پیٹرکٹ کے حوالے سے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ پر رم  بنانے کا پی سی بی نے اچھا سلسلہ شروع  کیا ہے اس حوالے سے مجھے بھی پوچھا گیا ہے تو مجھے عمران خان، وقار یونس، شعیب اختر  اور عبدالرزاق سمیت کئی بولروں کے ساتھ  باﺅلنگ کا موقع ملا۔

وسیم  اکرم نے کہا کہ وقار یونس کے ساتھ  میرا  پیٹرآف بہت اچھا رہا، وقار یونس اس وقت دنیا کے بہترین باﺅلر تھے، سابق کپتان نے ماضی کے باﺅلروں میں سے پیٹر بنانے کے لیے فضل محمود اور سرفراز نواز کا انتخاب کیا ہے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ ماضی کے بولروں میں سے فضل محمود اور سرفراز نواز کے ساتھ پیٹر بنانا چاہوں گا، سرفراز نواز نے ریورس سوئنگ ایجاد کی جب کہ فضل محمود کے لیگ کٹر کا کوئی جواب نہیں تھا۔

وسیم اکرم نے کہا کہ اگر مجھ سے مستقبل کے باﺅلروں کے بارے میں پوچھا جائے گا تو میں نسیم شاہ کے ساتھ پرآف بنانا چاہوں گا، نسیم شاہ ابھی بچہ ہے لیکن بہت تیز ہے، اس کی اسپیڈ 150 سے بھی زائد ہے، ابھی اس نے مزید تیز بولر بننا ہے۔

دوسری جانب نوجوان فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی نے بھی اپنے ڈریم پئرو کے بارے میں بتایا ہے، بائیں ہاتھ کے فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ وسیم اکرم وقار یونس عظیم بولرزتھے، ٹو ڈبلیوز کے ساتھ بولنگ کرنا میرا خواب ہے جب کہ موجودہ کرکٹرز میں نسیم شاہ کے ساتھ باﺅلنگ کرنا پسند ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer