کاروبار مرحلہ وار کھولنے کے لیے ایس او پیز تیار

کاروبار مرحلہ وار کھولنے کے لیے ایس او پیز تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی اکبر) کاروبارمرحلہ وارکھولنے کیلئے ایس او پیز کی تیاری، وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے اپٹما کے سربراہ گوہر اعجاز کی قیادت میں صنعتکاروں اور تاجربرادری کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں صنعتکاروں اور تاجر برادری کے مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صنعتکاروں اور تاجر برادری کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت صنعتکاروں اور تاجر برادری کے لئے مزیدآسانیاں پیدا کرے گی۔ کاروبار چلنے سے ہی عام آدمی کو روز گار ملے گا۔ کورونا وبا کے باعث سب سے زیادہ مشکلات کا شکار عام آدمی ہے اور ہمارا مقصد عام آدمی کی مشکلات کاازالہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مرحلہ وار کا روبارکی اجازت دینے کے لئے ایس او پیز تیار کر لئے گئے ہیں۔

  صنعتکاروں اور تاجر برادری کو وضع کردہ ہدایات پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انڈسٹری کوبند کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ روڈ سیکٹراور بلڈنگ کے علاوہ کنسٹرکشن سے متعلقہ دیگر انڈسٹری کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی، سفارشات تیار کر کے وفاقی حکومت کو پیش کردی ہیں۔وفاقی حکومت کی مشاورت سے ایکسپورٹ سیکٹر سے منسلک فیڈنگ انڈسٹری کو بھی کھولا جائے گا۔ پاور لومزکو کام کرنے کی اجازت دے رہے ہیں اور ایسی تمام فیکٹریز جن کے اندر اپنی لیبر کالونیاں موجود ہیں انہیں بھی کھولنے کی سفارش کی ہے۔

آئرن اینڈ سٹیل انڈسٹری اور ہوم اپلائسسز انڈسٹری کو کھولنے کی تجویز دی ہے جبکہ مارکیٹوں اور بازاروں کومرحلہ وار اوپن کیا جائے گا۔زوننگ کر کے مارکیٹوں اور بازاروں کو مخصوص دن او رمخصوص اوقات میں کھولنے کی تجویز ہے۔ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مارکیٹیں اور بازار کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ صنعتکاروں او رتاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے صوبائی وزیر صنعت کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کاروبار چلنے سے عام آدمی کو روزگار ملے گا۔

 اپٹما کے سربراہ گوہر اعجاز نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا وبا میں فرنٹ لا ئن پر کام کر کے عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کی ہے اور وہ صحیح معنوں میں وسیم اکرم پلس ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں اور تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عرفان اقبال شیخ، عدیل بشیر، احمد ظفر، پرویز لالہ، اکبر شیخ، ایس ایم نبیل اور دیگر شامل تھے۔

Shazia Bashir

Content Writer