ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیفنس روڈ پر مین گیس سپلائی لائن میں لیکیج

 ڈیفنس روڈ پر مین گیس سپلائی لائن میں لیکیج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) لاہور کے علاقے ڈیفنس روڈ پر مین گیس سپلائی لائن میں لیکیج ہوگئی، سوئی ناردرن گیس نے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا۔
 تفصیلات کے مطابق ڈیفنس روڈ پر سوئی گیس کی 18 انچ مین گیس پائپ لائن میں لیکج ہوگئی،لیکیج کے باعث ویلینشیا، جوہر ٹاؤن، واپڈا ٹاؤن، بحریہ ٹاؤن، ای ایم ای سوسائٹی، منصورہ، سمن آباد، مراکا ملتان روڈ، کوٹ لکھپت اور علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقوں میں گیس پریشر متاثر رہنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ کینال روڈ پر بحریہ ٹاون اور ٹھوکر نیاز بیگ کے درمیان واقع سوسائٹیز بھی مسائل کا شکار ہوسکتی ہیں۔

ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق گیس لائن کی مرمت کا کام جاری ہے، گیس پائپ لائن کی مرمت سحری سے قبل مکمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer