علی ساہی: شہریوں کیلئے خوشخبری، محکمہ ایکسائزکی ٹیکس تلوار نہ چل سکی، اگلے مالی سال کے لیے بھجوائی گئی تمام تجاویزمستردکردی گئیں۔
سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں محکمہ ایکسائزکی جانب سےموٹرسائیکلوں کےٹوکن ٹیکس کی فیس1200سےبڑھا کر1800، کاٹن فیس 8 سےبڑھا کر 10فیصد، پروفیشنل ٹیکس کےاضافے ،سینماؤں پر انٹرٹینمنٹ ٹیکس بحال کرنےجبکہ مخصوص جگہوں پراپرٹی ٹیکس میں چھوٹ کی تجویز دی تھی، لیکن حکومت نے تمام تجاویز کو مسترد کردیا ہے۔