ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں پہلی مرتبہ وسیع پیمانے پر شطرنج میلہ سجنے کو تیار

پنجاب میں پہلی مرتبہ وسیع پیمانے پر شطرنج میلہ سجنے کو تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب میں پہلی مرتبہ وسیع پیمانے پر شطرنج میلہ سجنے کو تیار ہے ۔ سپورٹس بورڈاورچیس ایسوسی ایشن آف پنجاب کےاشتراک سےایونٹ کرانےکافیصلہ کرلیا گیا ۔ 
پنجاب کلاسیکل اوپن شطرنج چیمپئن شپ 6 اور 7 مارچ کو ہوگی۔تمام مقابلے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کےجمنیزیم ہال میں ہوں گے۔مقابلوں کا آغاز رات 9 بجے ہو گا اور سحری تک کھیل جاری رہے گا۔ملک بھر سےکھلاڑی شرکت کریں گے، عمر کی کوئی قید نہیں۔
اوپن کیٹیگری3 لاکھ ،ویمن اور انڈر 16 کیٹیگری کیلئے1 لاکھ کےروپے انعامات رکھے گئے ہیں ۔ لاہور ڈویژن، 55 سال سے زائد عمر، سپیشلی ایبلڈ، انڈر 12 بوائز و گرلز کیلئے خصوصی انعامات بھی رکھے گئے ۔ 
وزیر کھیل نے کہا ایونٹ میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن بالکل مفت ہوگی، کھلاڑیوں کیلئے ریفریشمنٹس اور سحری کا خصوصی انتظام ہوگا۔دیگر شہروں سے آئے کھلاڑیوں کیلئے مفت رہائش کی سہولت ہوگی۔
شہریوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لانا حکومت کی ترجیح ہے۔