ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے سول جج محمد اسلام کو ملازمت سے برطرف ;سول جج محمد خرم کی محکمانہ سزا دے دی گئی

 لاہور ہائیکورٹ نے سول جج محمد اسلام کو ملازمت سے برطرف ;سول جج محمد خرم کی محکمانہ سزا دے دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف :  لاہور ہائیکورٹ نے سول جج محمد اسلام کو ملازمت سے برطرف  جبکہ سول جج محمد خرم کی محکمانہ سزا دے دی گئی ۔
ہائیکورٹ نے سول جج محمد اسلام کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔راولپنڈی کے سول جج کے خلاف بدانتظامی اور نااہلی کے الزامات ثابت ہوگئے ۔ انکوائری افسر نے برطرفی کی بڑی محکمانہ سزا کی سفارش کی تھی۔
ہائیکورٹ،ذاتی سماعت ویڈیو لنک کے ذریعے کی گئی۔چیف جسٹس اور انتظامی کمیٹی کے ججز نے سول جج کو برطرفی کی سزا کی منظوری دی،
رجسٹرار ہائی کورٹ نے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

نااہلی اور بد انتظامی پر سول جج محمد خرم کو  محکمانہ سزا دی گئی ۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری سے سول جج کوسزا دی گئی ۔ کوٹ مومن کے سول جج کیخلاف نااہلی اور بدانتظامی پر محکمانہ کارروائی مکمل کرلی گئی ۔ انکوائری افسر نے الزامات ثابت قرار دیکر معمولی جرمانہ عائد کرنے کی سفارش کی تھی۔
چیف جسٹس اور انتظامی کمیٹی کےججز نے بطور اتھارٹی سزا کی توثیق کر دی
فیصلے کی نقول متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئیں