ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانوی عدالت میں عادل راجہ کی اپیل مسترد ، بھاری جرمانہ عائد

برطانوی عدالت میں عادل راجہ کی اپیل مسترد ، بھاری جرمانہ عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 احمد منصور :  یوٹیوبرکا شیر عدالت میں ڈھیر ہو گیااورعادل راجہ کی نام نہاد تحقیقاتی صحافت کا جنازہ نکل گیا۔

برطانوی عدالت نے عادل راجہ کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ان پرپیشہ ور جھوٹے کی مہر لگا دی۔
برطانوی عدالت نے عادل راجہ کے الزامات کو بدنیتی پر مبنی اور بے بنیاد قرار دے دیا،اس طرح مظلومیت اور سیاسی انتقام کا مؤقف بھی عدالتی جانچ میں مستردکردیاگیا۔
جج کے ثبوت مانگنے پر عادل راجہ کی زبان گنگ ہو کر رہ گئی اوریوٹیوب پر جھوٹ کی قیمت وصول کرنے والے کو عدالت میں جھوٹ کا کاروبار مہنگا پڑ گیا،عادل راجہ پر 3لاکھ 50ہزار پاؤنڈ یعنی تقریباً ~12کروڑ روپے کا بھاری جرمانہ عائدکردیاگیا۔

عدالتی فیصلے کے بعد اپیل کے امکانات محدوداور قانونی راستے بندہوگئے ہیں،عادل راجہ جھوٹے یوٹیوبرز کے لیے عبرت ناک مثال بن گئے کہ جھوٹ کا سفر طویل سہی مگرانجام ذلت آمیز ہی ہو گا۔