ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران میں آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کا اعلان

ایران میں آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :ایرانی سرکاری میڈیا نے تصدیق کے مطابق امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ آج ادا کی جائے گی جبکہ تدفین 6 مارچ کو انجام دی جائے گی۔

حکام کے مطابق جنازے اور تدفین کے انتظامات سرکاری سطح پر مکمل کر لیے گئے ہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای  گذشتہ ہفتے کی صبح امریکی و اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اُن کا جنازہ بدھ کی رات ڈیڑھ بجے اٹھایا جائے گا اور تین دن تک جاری رہنے والی تقریبات کے بعد اُن کی تدفین کی جائے گی۔

خامنہ ای کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے رہبر اعلیٰ کے طور پر سب سے بڑے امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں اور نئے رہبر اعلیٰ کے انتخاب کا فیصلہ ممکنہ طور پر آج ہی کیا جا سکتا ہے۔