حسن علی: پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی تنظیمی و ایڈوائزری کمیٹی کا اہم اجلاس شاہدرہ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت کنوینئر عثمان ملک نے کی۔
اجلاس میں پیپلز پارٹی شیخوپورہ کے عہدیداروں اور ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی اور تنظیمی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ شرکاء سے تجاویز اور آراء بھی طلب کی گئیں۔
اجلاس میں ڈاکٹر خیام حفیظ، چودھری اختر علی، راؤ خالد احمد، آغا سید تقی، نسیم صابر، مدثر شاکر، ملک جمشید، حاجی فلک شیر، سردار آصف احمد، جاوید ڈوگر، منیر قمر واہگہ، عبدالخالق مت ورک، افتخار بھٹی، سید زین عباس بخاری، ندیم عباس، محمود اختر، عثمان نثار پنوں، جمشید پنوں، گلفام سرویا، اشفاق انجم، ظہور احمد چھچھڑ، سرفراز نارگ، مرتضیٰ کھوکھر، میڈم مہوش، نصیر احمد، مرزا ہارون اور طاہر سعید بھون سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
کنوینئر عثمان ملک نے کہا کہ پارٹی کی بہتری کے لیے دی گئی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کمیٹی کا مینڈیٹ کسی کو بنانا یا گرانا نہیں بلکہ سفارشات مرتب کر کے قیادت کو بھجوانا ہے۔ صدر شیخوپورہ کے فیصلے سے متعلق اجلاس کے تحفظات بھی قیادت تک پہنچائے جائیں گے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ پارٹی رپورٹ شائع ہونے تک میڈیا پر کوئی بیان نہ دیا جائے۔ چودھری اختر علی نے کہا کہ شرکاء کی تجاویز اور رائے کو مکمل طور پر پارٹی قیادت تک پہنچایا جائے گا۔