ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا کچہ ایریا میں لاہور طرز کا سیف سٹی بنانے کا منصوبہ

پنجاب حکومت کا کچہ ایریا میں لاہور طرز کا سیف سٹی بنانے کا منصوبہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک : پنجاب حکومت نے کچہ ایریا میں لاہور طرز کا سیف سٹی منصوبہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب  مریم نواز نے پروجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔

کچہ ایریا کے جغرافیائی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

دریائی جزائر اور گھنے جنگلات نگرانی کیلئے بڑا چیلنج ہیں اس حوالے سے سیف سٹی اتھارٹی نے رپورٹ تیار کر لی۔رپورٹ کے مطابق شوگر کین کی فصلیں جرائم پیشہ عناصر کیلئے پناہ گاہ ہیں، علاوہ ازیں کچہ ایریا میں موبائل نیٹ ورک کی عدم دستیابی بھی بڑا اہم مسئلہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تھرمل اور ٹیزرڈ ڈرونز کے ذریعے چوبیس گھنٹے نگرانی یقینی بنائی جا سکے گی،تھرمل کیمروں سے رات کے وقت مؤثر مانیٹرنگ ، گاڑیوں کی جدید ٹریکنگ سسٹم بھی شامل ہوگی،انٹیگریٹڈ کنٹرول روم سے مربوط آپریشنز ،سولر پاورڈ سرویلنس سائٹس سےدور تک کوریج یقینی ہوگی۔
منصوبہ پر مجموعی طور پر 67 کروڑ 60 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔