(ویب ڈیسک )امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 83 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب ٹریڈنگ کے آغاز پر سونے کی قیمت میں بھی تقریباً 2 فیصد اضافہ ہو گیا، سونے کی فی اونس قیمت 88 ڈالرز کے اضافے سے 5176 ڈالرز ہو گئی۔
علاوہ ازیں مختلف ممالک کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی برقرار ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کورین اسٹاک ایکسچینج میں 6 فیصد جبکہ جاپان میں 3 فیصد گراوٹ ہوئی ہے۔