ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مملکت اور وزیر داخلہ کی بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت

صدر مملکت اور وزیر داخلہ کی بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صدر مملکت آصف علی زرداری  اور وزیر داخلہ محسن  نقوی نے بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے 

صدر مملکت آصف علی زرداری کی بنوں کینٹ پر افطار کے دوران دھشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت  کی ہے ۔ صدر مملکت کا بنوں کینٹ پر دہشتگرد حملے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر دُکھ اور افسوس کا اظہار  کیا اوردہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف  کی ۔

صدر مملکت  نے کہا رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطار کے دوران ایسا حملہ گھناؤنا عمل ہے، پوری قوم ایسی مذموم کاروائیوں کو مسترد کرتی ہے، فتنۃ الخوارج کی سرکوبی کیلئے کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں، صدر مملکت کی شہداء کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا  کی ۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  بنوں کینٹ میں فتنہ الخوارج کےدہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا 

 محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 6  خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔  خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے پر سیکورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔  قوم کو سکیورٹی فورسز  کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے  ضیاع پر گہرے دکھ اور  افسوس کااظہار کیا ہے ۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔


وزیرداخلہ محسن نقوی کی زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا

دکھ کی گھڑی میں شہداء کےخاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ محسن نقوی