سٹی 42:انڈیا کا موسم کا ڈیپارٹمنٹ بتا چکا ہے کہ موسم غیر معمولی گرم ہے لیکن پاکستان کا موسم کا ڈیپارٹمنٹ "موسم سرد اور کھشک" والی سٹیریو ٹائپ فور کاسٹ کی سائیکلو سٹائل کاپی روزانہ نکال پر ویب سائٹ پر پوسٹ کر دینے سے ایک انچ اِدھر یا ادھر نہیں ہو رہا۔ آج منگل کی شام ایک بار پھر محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے
آج رات موسم کی صورتحال کے مطابق ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے
اسلام ٓٓباد کے محکمہ موسمیات کے ہیڈکوارٹر سے جاری کی گئی "نئی فورکاسٹ" میں وہی پرانی باتیں لکھی ہیں جن کے مطابق بدھ کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے امکان ہے ،صوبہ خیبرپختونخواکےبیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم میدانی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے ۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے امکان ہے ۔ مری،گلیات اور گردونوا ح میں صبح /رات کے اوقات میں موسم شدیدسرد اور تیز ہوائیں چلنے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں سرد رہے گا۔ اس دوران تیز ہوائیں چلنے امکان ہے ۔
صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے امکان ہے ۔گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔